۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیۃ اللہ العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ پاکستان میں رفتہ رفتہ شیعوں پر ہو رہے مظالم کہ جس میں صاف طور پر دہشت گرد مومنین کی شناخت کر کے انہیں نشانہ بناتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ حکومت اور ذمہ دار اداروں کی اس طرف توجہ مبذول کرائی لیکن افسوس کے ساتھ ظلم و ستم کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کا پاراچنار میں اساتذہ پر ہوئے دہشت گردانہ و مجرمانہ حملے پر اپنے ایک بیان میں مذمت کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ علی ما انعم و أبلی و له الشکر علی ما دعا الیه من سبیله و آتاه و الصلاۃ علی سید الکونین محمد المصطفیٰ و علی آله اولیاء اللہ النجبا و اللعنة علی اعدائھم الضالین السفھاء۔

قال اللہ سبحانه: الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ (صدق اللہ العلي العظیم)

پاکستان میں رفتہ رفتہ شیعوں پر ہو رہے مظالم کہ جس میں صاف طور پر دہشت گرد مومنین کی شناخت کر کے انہیں نشانہ بناتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ حکومت اور ذمہ دار اداروں کی اس طرف توجہ مبذول کرائی لیکن افسوس کے ساتھ ظلم و ستم کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

دعا گو ہوں کہ خداوندعالم ذمہ داروں کو ان کی ذمہ داری کے احساس کی توفیق دے اور مؤمنین کو ان دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

و لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی پاراچنار میں اساتذہ پر ہوئے دہشت گردانہ و مجرمانہ حملے کی مذمت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .